امن مذاکرات میں ترجیح غیر مشروط جنگ بندی ہے، یوکرائنی صدر

قتل و غارت روکنے اور سفارت کاری اور ٹھوس بنیاد بنانے کے لیے ضروری ہے، گفتگو

ہفتہ 17 مئی 2025 22:29

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی ترجیح غیر مشروط جنگ بندی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 2022 کے بعد سے پہلے براہِ راست جنگ بندی مذاکرات کا آج استنبول میں آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین کی امن مذاکرات میں پہلی ترجیح غیر مشروط جنگ بندی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قتل و غارت روکنے اور سفارت کاری اور ٹھوس بنیاد بنانے کے لیے ضروری ہے۔صدر زیلنسکی کا بھی کہنا تھا کہ اگر روسی وفد مذاکرات کے لیے راضی نہیں ہو سکتا تو یہ 100 فیصد واضح ہو جائے گا کہ روسی صدر پیوٹن سفارت کاری کو کمزور کر رہے ہیں۔