امریکا،سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری سے روک دیا

ہفتہ 17 مئی 2025 22:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو پناہ گزینوں کی ملک بدری دوبارہ شروع کرنے سے روک دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے ٹرمپ کو ایلین اینیمیز ایکٹ کے تحت تارکین وطن کی ملک بدری کو روکا ہے۔امریکی عدالت نے وینیزویلا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے حق میں فیصلہ دیا، جو اس قانون کے تحت فوری ملک بدری کے خدشے سے دوچار تھے۔

(جاری ہے)

امریکی سپریم کورٹ کا کہنا تھاکہ قیدیوں کے حقوق مقدم ہیں، ملک بدری سے پہلے نوٹس ضروری ہے۔امریکی سپریم کورٹ نے اس مقدمے کو اپیل کورٹ واپس بھیج دیا ہے اب اپیل کورٹ فیصلہ کرے کہ آیا صدر کا اقدام قانونی ہے یا نہیں۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے لیے ایک اہم قانونی شکست ہے، ٹرمپ کیاس اقدام کے خلاف قانونی جنگ ملک بھر کی مختلف وفاقی عدالتوں میں جاری ہے۔بوسٹن میں بھی امریکی اپیل کورٹ نیتارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے کی ٹرمپ کی اپیل مسترد کی ہے۔