نوشہرہ، طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان ،صلاح کار 5ملزمان گرفتار

ہفتہ 17 مئی 2025 20:05

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)اضاخیل پولیس نے امان گڑھ گائوں میں مدرسہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان اور صلاح کار 5ملزمان گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسماة(م) دختر احمد علی جان ساکن امان گڑھ نے اضاخیل پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ 24 اپریل 2025ء کو مدرسہ سے چھٹی کرکے گھر جارہی تھی مسمی انور ولد مشال خان ساکن سورے بابا حال آمان گڑھ و ساتھیوں دیان شاہ ولد عرب شاہ،وہاب شاہ،حسن شاہ پسران شہنشاہ باچا، گوہر ولد مرزا خان ساکنان آمان گڑھ نے مجھے روک لیا اورزبردستی لے جا کر مجھے زنابالجبر کا نشانہ بنایا ۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے معائنہ کروایا جس پر جرم ثابت ہوگیا۔ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مقدم خان ایس ڈی پی او کینٹ سرکل کی سربراہی میں عادل سید ایس ایچ او تھانہ اضاخیل،نیک زمان خان OIIکو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جملہ ملزمان اور صلاح کاروں کوبھی گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :