پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، بھارتی فوجی زخمی

ہفتہ 17 مئی 2025 20:30

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایاکہ دھماکہ دیگوار سیکٹر میں اس وقت ہوا جب فوجی اہلکار دوپہر کے وقت گشت کر رہے تھے اورمذکورہ فوجی کا پائوں بارودی سرنگ سے ٹکراگیا۔حکام نے بتایا کہ زخمی فوجی کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔