چینی کی قیمت 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

چینی کی قیمت کنٹرول رکھنے کے حکومتی دعووں کے باوجود عید سے قبل چینی کی قیمت بے قابو ہو گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 مئی 2025 22:55

چینی کی قیمت 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء) چینی کی قیمت 200 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، چینی کی قیمت کنٹرول رکھنے کے حکومتی دعووں کے باوجود عید سے قبل چینی کی قیمت بے قابو ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چینی کی قیمت میں عید سے قبل بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں چیی کی اوسط قیمت 185 روپے ہو گئی ہے، جبکہ کئی شہروں میں چینی 200 روپے کی قیمت میں بھی فروخت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں 5روپے اضافہ ہونے سے ہول سیل مارکیٹ میں چینی 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔ دوسری جانب دکاندار پرچون ریٹ پر چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت کررہے ہیں ،چینی کی 40 کلو بوری ہول سیل میں 7400 روپے میں فروخت ہورہی ہے ، بوری کی قیمت میں یک دم 400 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

پنجاب میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے 284روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔ برائلر گوشت 680سے 700روپے کلو کی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
                                                                                

متعلقہ عنوان :