جناح ہاؤس حملے کے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

اتوار 18 مئی 2025 11:45

جناح ہاؤس حملے کے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 مئی کو جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی، جس میں عدالت نے 267 ملزموں کو فرد جرم کی نقول تقسیم کیں۔عدالت نے 24 مئی کو جناح ہاؤس حملے کے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔سماعت میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی، اس کے علاوہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل ٹرائل میں پیش ہوئے۔