علاقائی و بین الاقوامی حالات بحرانوں کے حل کے لیے عرب تعاون کے متقاضی ہیں ، امیر قطر

اتوار 18 مئی 2025 12:55

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ 34 واں عرب سربراہی اجلاس ایسے علاقائی و بین الاقوامی حالات میں منعقد ہوا ہے جو عرب اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کا تقاضا کرتے ہیں تاکہ موجودہ بحرانوں کا حل تلاش کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پر جاری ایک بیان میں کہاہم امید کرتے ہیں کہ اس اجلاس کے نتائج اور فیصلے ہمارے عرب اتحاد کو مضبوط کریں گے اور ہمارے درمیان قائم تعاون کے تمام شعبوں میں انضمام کو فروغ دیں گے۔ ہم برادر ملک عراق کی ان کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے ذریعے اس نے بھائی چارے کو مستحکم کیا اور مشترکہ عربی عمل کو تقویت دی۔

متعلقہ عنوان :