شفیق آباد ،مبینہ طور غلط انجکشن لگنے سے دس ماہ کی بچی جاں بحق

اتوار 18 مئی 2025 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)شفیق آباد کے علاقہ میں مبینہ طور غلط انجکشن لگنے سے دس ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئی ۔ بچی کے والد دلشاد کے مطابق دس ماہ کی بیٹی عروج کو منشی باغ لدھا کے علاقہ میں ڈاکٹر دانش کے پاس لے کر گیا جس نے اسے انجکشن لگایا،مبینہ طور پر انجکشن لگتے ہی بچی کی حالت بگڑ گئی جسے میو ہسپتال لے کر گئے مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :