جعلی ،غیر معیاری ادویات کے انسداد کیلئے (آج )سے ملک بھر میں کریک ڈائون کا آغاز ہوگا

نیشنل ٹاسک فورس چاروں صوبوں ،آ زاد کشمیر ،گلگت بلتستان حکومتوں ،اسلام آباد انتظامیہ کے اشتراک سے کریک ڈائون کریگی

اتوار 18 مئی 2025 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت صحت جعلی اور غیر معیاری ادویات کے انسداد کیلئے آج ( پیر) سے ملک بھر میں کریک ڈائون کا آغاز کرے گی ۔نیشنل ٹاسک فورس چاروں صوبوں ،آ زاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کے اشتراک سے کریک ڈائون کرے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس مہم کے دوران ادویات کے نمونے حاصل کئے جائیں گے،ملوث افراد یا ادروں کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں گے ، غیر رجسٹرڈ اور ڈرگ نیٹ ورکس کو توڑنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جا ئے گی۔

ٹاسک فورس اس امر کو یقینی بنائے گی کہ ادویات کی فروخت کیلئے مطلوبہ تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیںاور وارنٹی کی چین قائم کی جا ئے۔کریک ڈائون کے دوران فارمیسیز ،ہول سیل ڈیلرز ڈسڑی بیوٹرز اور ہسپتالوں کی انسپکشن کی جا ئے گی،جعلی اور غیر معیاری ادویات بنا نے اور ان کی فروخت میں ملوث افراد یا ادروں کی نشاندہی کر کے ان خلاف تحقیقات اور مقدمات قائم کئے جائیں گے،جعلی اور غیر معیاری ادویات کے غیر رجسٹرڈ اور ڈرگ نیٹ ورکس کو توڑنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جا ئے گی۔