بھارت میں پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں معروف یوٹیوبر گرفتار

اتوار 18 مئی 2025 13:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں معروف بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق معروف ٹریول وی لاگر جیوتی ملہوترا کو ہریانہ کے شہر حصار سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا ٹریول وِد جو کے نام چینل چلاتی ہیں جس کے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں جبکہ وہ انسٹاگرام پر بھی خاصی مقبول ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا ماضی میں 2 مرتبہ پاکستان کا بھی سفر کرچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یوٹیوبر جیوتی ملہوترا علاوہ دیگر 5 افراد بھی پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں۔