سینٹ ، قومی اسمبلی اجلاس (آج) دوبارہ شروع ہونگے

اتوار 18 مئی 2025 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)سینٹ اور قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کو دوبارہ شروع ہونگے قومی اسمبلی کااجلاس آج پیر کی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کرینگے دریں اثناء سینٹ کا اجلاس آج پیر کی سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت چیئر مین سینٹ یوسف رضا گیلانی کرینگے ۔