
گورننس کی بہتری کے لئے مختلف محکمہ جات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔بریگیڈئیر (ر)بابر علاوالدین چیئر پرسن
اتوار 18 مئی 2025 18:00
(جاری ہے)
اس موقعہ پر ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر منور، قمر خان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار،ڈاکٹر محسن محمود، ڈاکٹر فیصل شہزاد رومی،پروفیسر ڈاکٹر رابعہ بشارت،پروفیسر ڈاکٹر انعم ظہور نے انہیں اپنے اپنے شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی۔
کارڈیالوجی میں موجود مریضوں نے بتایا کہ یہ ہسپتال علاقہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے مجموعی طور پر ہسپتال میں طبی خدمات میں بہتری آنے کی بابت بتایا اور کہا کہ انہیں کارڈیالوجی ہسپتال میں بالکل مفت علاج معالجہ کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ مریضوں نے بتایا کہ ایمرجنسی کی حد تک ہسپتال میں صورتحال بہتر ہے تاہم ان ڈور سروسز میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اس موقعہ پر یہ معاملہ بھی سامنے آیا کہ دودراز سے بھاری کرایے لگا کر کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے رجوع کرنے والے ہارٹ سے متعلقہ سیریس امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے بروقت درکار ضروری سرجری جیسی حالت میں بھی کیتھ کانفرنس، اینجیو گرافی، ٹیسٹوں وغیرہ کیلئے دو دو سال کا وقت دے دیا جاتا ہے، فارمیسی کے باہر ادویات کے حصول کیلئے لمبی قطاروں میں لگے مریضوں کیلئے سخت گرمی میں پنکھوں کا بھی مناسب بندوبست نہ ہے۔ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں ڈائیلسز کے خصوصی وارڈ کا بندوبست نہ ہونے سے دل کے امراض کیساتھ ساتھ گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں آنے جانے کیلئے دوہری تکالیف اٹھانا پڑتی ہیں۔ چیئرپرسن نے مریضوں، ان کے لواحقین اور میڈیا نمائندگان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا شکایات کے فوری ازالے کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بریگیڈیئر ر بابر علاؤالدین نے کہا کہ ہسپتال میں عملے کی کمی جیسی شکایات کو فوری دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو امراض قلب کے اہم ادارے میں سروسز کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر ٹریٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزید سہولتوں کی فراہمی کیلئے پوری طرح کوشش کی جائے گی۔وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو مزید جدید مشینری سے آراستہ کیا جائے گا جبکہ وزیرآباد میں ڈاکٹرزکی تعیناتیوں میں عدم دلچسپی کی اہم وجہ ڈاکٹرز کی رہائشوں کا نہ ہونا ہے۔لیکن ہم ان کی تعمیر کا معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھا کر اسے حل کروائیں گے۔\378مزید قومی خبریں
-
پاکستانی برآمدات میں جولائی 2025میں 16.43فیصد اضافہ،حجم 2.68ارب ڈالر رہا
-
گاڑیوں، موٹرسائیکل کی فائلز، نمبر پلیٹس اور کارڈ کے ڈلیوری چارجز میں اضافہ متوقع
-
گورنر خیبر پختونخوا نے بیلجیئم کے سابق وزیراعظم اور رکن یورپی پارلیمنٹ ایلیو ڈی روپوسے ملاقات
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت ضم اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے لئے کمیٹی کااہم ا جلاس
-
سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹر میں مون سون کے انتظامات بارے اجلاس
-
کراچی میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی، صورتحال پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا، مرتضی وہاب
-
صحافی خاور حسین کی موت خودکشی قرار، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع
-
وزیرِ اعلی سندھ کو کمشنر کراچی کی بارشوں سے متعلق رپورٹ پیش
-
پنجاب میں 1336ٹریفک حادثات میں 18افراد جاں بحق1547زخمی ہوئے، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ
-
کوئی جماعت موسم کو قابو یا تبدیل نہیں کر سکتی، شازیہ مری
-
پنجاب حکومت کا اچھرہ بازار اپ لفٹنگ منصوبے پر 80 کروڑ خرچ
-
ووٹ ڈالا مگر ساڑھے 4 سالوں میں کام کچھ نہیں نکلا، کامران ٹیسوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.