صحت مند معاشروں کی تشکیل میں فلاحی تنظیموں کا کردار بہت اہم ہے،چیئرپرسن شاہین ثریا ویلفیئر آرگنائزیشن

اتوار 18 مئی 2025 18:00

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) صحت مند معاشروں کی تشکیل میں فلاحی تنظیموں کا کردار بہت اہم ہے، انجمن بہبودی مریضاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد حقیقت میں غریب ومستحق افراد کی زندگیوں میں صحتمندانہ سرگرمیوں کی بحالی میں بہترین اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن شاہین ثریا ویلفیئر آرگنائزیشن آف فرانس مسز روحی بانو نے انجمن بہبودی مریضاں کے ڈائیلسز شعبے کے وزٹ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر صدر ناصر محمود اللہ والے،افتخار حسین صدیقی،محمد آصف،محمد اسلم جتالہ،محمد اشرف ودیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں ں ے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں کے تمام پراجیکٹس انسانیت کی بھلائی اور فلاح کے لئے ہیں انجمن بہبودی مریضاں کے عہدیداران وممبران انسانیت کی بھلائی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :