لاہورمیں چینی کی قیمت 190 سے 200 روپے برقرار، عوام شدید معاشی دباؤ میں مبتلا

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:56

لاہورمیں چینی کی قیمت 190 سے 200 روپے برقرار، عوام شدید معاشی دباؤ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں جس سے عوام شدید معاشی دباؤ میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ مقامی مارکیٹ میں چینی اب بھی 190 سے 200 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہی ہے، جو متوسط اور غریب طبقے کے لیے پریشان کن صورتحال پیدا کر چکی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت نے چند ماہ قبل چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی، جس کے بعد مقامی سطح پر چینی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

چند ہی ہفتوں میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 190 روپے تک جا پہنچی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب اور رسد میں توازن نہ ہونا، گوداموں میں اسٹاک کی کمی، اور ایکسپورٹ پالیسی میں نرمی قیمتوں کے بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر درآمد یا سبسڈی جیسے اقدامات نہ کیے گئے تو قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔دوسری جانب عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمت میں استحکام لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ روزمرہ کی زندگی مزید مہنگی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :