فیصل آباد ، تائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگا کر 19سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 12 جولائی 2025 20:41

فیصل آباد ، تائی ڈاکٹرنے غلط انجکشن لگا کر 19سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ پر واقع ٹول ٹیکس کے قریب اتائی ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگا کر 19سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ محلہ یٰسین پورہ کی رہائشی 19سالہ سدرہ کو طبیعت خراب ہونے پر ٹول ٹیکس کے قریب سلطان کلینک پر لایا گیا، جہاں پر عطائی ڈاکٹر محمد اختر نے چیک اپ کے بعد ڈریپ لگا دی، جس کے لگتے ہی لڑکی کی حالت غیر ہونے لگی تو لواحقین نے عملہ کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں طبیعت ٹھیک ہو جائے گی۔

تاہم چند لمحوں بعد ہی لڑکی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی تو عطائی ڈاکٹر اور اس کا عملہ موقع سے فرار ہو گئے، لواحقین نے احتجاج کرے ہوئے ریسکیو15 پر کال کی تو تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :