محکمہ کھیل کاسندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں "تعلیم بالغان"کے عنوان سے تھیٹر پلے کا انعقاد

اتوار 18 مئی 2025 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) سندھ حکومت کے محکمہ کھیل و امور نوجوانان نے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں "تعلیم بالغان"کے عنوان سے ایک تھیٹر پلے کا انعقاد کیا۔اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق فرحان عالم صدیقی کی ہدایت کاری میں پیش کئے گئے اس تھیٹر پلے میں نوجوان اداکاروں نے خواجہ معین الدین کے 1956میں لکھے گئے کلاسیکل کرداروں میں اپنی شاندار اداکاری سے جان ڈال دی، نوجوان فنکاروں نے پرانی روح اور کرداروں کو نہایت عمدگی سے نبھایا، جس پر حاضرین نے انہیں خوب داد دی۔

(جاری ہے)

تقریب میں محکمہ کھیل سندھ کے ایڈیشنل سیکرٹری اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر سید حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر معیزحسین،ڈی ایس او اسماعیل شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ایڈیشنل سیکرٹری اسد اسحاق اور ایڈمنسٹریٹر سندھ یوتھ کلب سید حبیب اللہ نے کہا کہ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر اور سیکرٹری عبدالعلیم لاشاری کے ویژن کے مطابق ہم نوجوانوں کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں اور اس تھیٹر کا انعقاد بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ یوتھ کلب کی ممبر شپ جاری ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ یہاں کی ممبر شپ حاصل کریں تاکہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :