صوبائی مشیر سید نجم عالم کی زیر صدارت اجلاس

اتوار 18 مئی 2025 18:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) وزیراعلیٰ سندھ کے صوبائی مشیر کچی آبادی سید نجم عالم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس لاڑکانہ کے دربار ہال میں کچی آبادی کے تحت لیز اور مالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اتوار کو منعقدہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے خورشید احمد جو نیجو، ایم پی اے جمیل احمد سومرو، کمشنر لاڑکانہ طاہر حسین سانگی، ڈپٹی کمشنر وجاہت غفور میمن، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی خیر محمد شیخ، چیئر مین ڈسٹرکٹ کونسل اعجاز احمد لغاری، وائس چیئر مین اسد اللہ بھٹو، میئر ایڈووکیٹ انور علی لہر، پی پی پی باقرا نی تعلقہ کے صدر طارق انور سیال، چیئرمین دڑی ٹاؤن شاہ رخ انور سیال، چیئر مین سچل ٹاؤن سرفراز کوکر، چیئر مین ایمپائر ٹاؤن وقار بھٹو سمیت کچی آبادی کے محکمے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں اور مقامی اداروں کے منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاڑ کانہ میں کچی آبادی کے تحت شہریوں کو گھروں کے مالکانہ حقوق دینے کے لیے مختلف علاقوں میں کیمپ قائم کیے جائیں گے اور انہیں آسان اقساط پر سرکاری زمین لیز پر دی جائے گی تاکہ وہ اپنے مالکانہ حقوق حاصل کرسکیں۔ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے ایم این اے خورشید احمد جو نیجو، ایم پی اے جمیل احمد سومرو، معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ خیر محمد شیخ، چیئر مین ضلع کونسل اعجاز احمد لغاری، میئر لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن ایڈووکیٹ انور علی لہر اور دیگر نے کہا کہ آپ جلد ہی کوشش کریں تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکیں اور انہیں مالکانہ حقوق ملیں تاکہ وہ اپنے گھروں کے مالک بن سکیں۔

اجلاس سے ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ کچی آبادیوں کو پکی کرنے کے لیے ہمارے پاس آئیں تاکہ ان کی آبادیاں پکی ہو سکیں۔