Live Updates

پی ایس ایل 10، حسن نواز کی چھکوں سے بھرپور باری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی پوزیشن پکی کرلی

کوئٹہ نے 186 رنز کا ہدف آخری بال پر پورا کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 18 مئی 2025 18:51

پی ایس ایل 10، حسن نواز کی چھکوں سے بھرپور باری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مئی 2025ء ) پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں حسن نواز کی شاندار باری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا ہے ،ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، اوپنر یاسر خان 45 اور جہانزیب سلطانز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔ طیب طاہر 36، شاہد عزیز 29، ہمایوں الطاف 16 اور پیٹر ہیٹزوغلو ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ عثمان طارق نے تین، محمد وسیم، ابرار احمد، فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز حسن نواز 67 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ خواجہ نافع 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سلطانز کے شاہد عزیز تین وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بلے باز رہے۔ قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ لیگ کے آخری میچ میں فتح سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں کامیابی کیساتھ پلےآف مرحلے میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

ملتان سلطانز کا اسکواڈ کپتان محمد رضوان، جہانزیب سلطان، طیب طاہر، ہمایوں الطاف، یاسر خان، محمد عامر برکی، شاہد عزیز، پیٹر ہٹزوگلو، دلشان مدھوشنکا، محمد حسنین اور عبید شاہ پر مشتمل ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ کپتان سعود شکیل، اویشکا فرنینڈو، حسن نواز، محمد نافع، دنیش چندیمل، دانش عزیز، فہیم اشرف، ابرار احمد، عثمان طارق، محمد وسیم اور خرم شہزاد پر مشتمل ہے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات