Live Updates

م*منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے اجتماعی قربانی مہم شروع کر دی : انجینئر ثنا اللہ خان

ًاندرون ملک و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی قربانی ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے ج*گائے کا حصہ 29ہزار، چھترا 43ہزار، بکریکی قربانی کیلئے 48ہزار روپے مقرر -قربانی کے گوشہ کی حفاظت و ترسیل کیلئے جدید سلاٹر ہائوس اور چلرز استعمال کئے جاتے ہیں

اتوار 18 مئی 2025 20:30

& لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے اجتماعی قربانی مہم شرع کر دی۔اندرون ملک و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے فریضہ قربانی کی ادائیگی میں سہولیات مہیا کرنے کیلئیخصوصی ڈیسک قائم کر دئے گئے ہیں۔رواں سال 2025میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے گائے کا حصہ 29ہزار، چھترا 43ہزار، بکرا کی قربانی کا ریٹ 48ہزار روپے مقرر کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارمنہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے ڈائریکٹر آپریشنزانجینئر ثنا اللہ خان نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں قربانی مہم کیلئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان شریک تھے۔انجینئر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے ہر سال کی طرح امسال بھی اجتماعی قربانی مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس سال منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے قربانی کے حوالے سے خصوصی ہیلپ لائن مقرر کی ہے تاکہ وہ سہولت اور اعتماد کے ساتھ قربانی کا فریضہ انجام دے سکیں، پاکستان میں مقیم افراد کے لئے بھی سہولت دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم ماڈل ٹائون لاہور میں 140-140-111-042 منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اور آغوش آرفن کیئر ہوم شاہ جیلانی روڈ ٹائون شپ لاہور میں 0305,5244286 پر کال کر کے قربانی کے جانوروں میں حصہ ڈالا جا سکتا ہے، ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے کہا کہ الحمدللہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اندرون، بیرون ملک مقیم اسلامیان پاکستان کو قربانی کے فریضہ کی ادائیگی کیلئے تمام سہولیات مہیا کرتی ہے، منہاج ویلفیئر فائونڈیشن جدید ترین سلاٹر ہائوس اور حفظان صحت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کم سے کم وقت میں حصہ داروںاور مستحقین تک گوشت کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے اور اس مقصد کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں ہزاروں والینٹیئرز خدمات انجام دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گوشت کی حفاظت اور ترسیل کیلئے چلرز استعمال کیے جاتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات