جیسمین پاؤلینی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

خواتین کے سنگلز مقابلوں فائنل میں 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار اور 2023 کی یوایس اوپن چیمپئن کوکوگف کو شکست دی

پیر 19 مئی 2025 12:26

جیسمین پاؤلینی نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔29 سالہ میزبان ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں فائنل میں 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار اور 2023 کی یوایس اوپن چیمپئن کوکوگف کو شکست دے کر 40 سال بعد ہوم ٹائٹل جیت لیا۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 29 سالہ میزبان ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 سالہ امریکی ٹینس سٹار اور 2023 کی یوایس اوپن چیمپئن کوکوگف نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

جیسمین پاؤلینی نے ایک گھنٹہ 29 منٹ میں فتح سمیٹی۔29 سالہ جیسمین پاؤلینی 1985 میں رافیلہ ریگی کے بعد یہ ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی اطالوی خاتون کھلاڑی ہیں۔اس فتح کے ساتھ ہی جیسمین پاؤلینی خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :