Live Updates

راولپنڈی میں کراچی کنگز کے گیند بازوں کی خوب دھلائی

ایلکس ہیلز اور صاحبزادی فرحان کی شاندار بلے بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کنگز کو تگڑا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 مئی 2025 21:18

راولپنڈی میں کراچی کنگز کے گیند بازوں کی خوب دھلائی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2025ء)راولپنڈی میں کراچی کنگز کے گیند بازوں کی خوب دھلائی، ایلکس ہیلز اور صاحبزادی فرحان کی شاندار بلے بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کنگز کو تگڑا ہدف دے دیا، یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے لیگ میچز کا آج اختتام ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

رواں سیزن کے آخری لیگ میچ کے سلسلے میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی ہیں۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کر چکیں۔ آج کے میچ میں فتح کی صورت میں کراچی کنگز پوائئنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہے گی، یوں اسے پلے آف مرحلے کے میچ میں شکست کی صورت میں بھی فائنل میں پہنچنے کیلئے ایک اور موقع ملے گا۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آنے کیلئے کراچی کنگز کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہو گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات