Live Updates

بابراعظم نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی

پشاور زلمی کی جانب سے سابق اسٹار بلے باز کو خصوصی جرسی بھی دی گئی

پیر 19 مئی 2025 21:36

بابراعظم نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے۔

(جاری ہے)

بابراعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف اپنے پی ایس ایل کیریئر کا 100 واں میچ کھیلا، اس موقع پر انہیں پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی جرسی بھی دی گئی جس پر 100 کا ہندسہ درج تھا۔بابراعظم نے ملکی لیگ میں اپنے سفر کا آغاز کراچی کنگز کی جانب سے کیا تھا تاہم بعد میں انھوں نے پشاور زلمی کو جوائن کیا۔ رواں ایڈیشن کے آغاز میں ان کا بیٹ خاموش رہا تاہم بعد میں انہوں نے کچھ رنز اسکور کرکے بیٹ پر جمی گرد کو جھاڑنے کی کوشش کی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات