Live Updates

پی ایس ایل:میچ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں کو زبردست خراج تحسین

پیر 19 مئی 2025 21:42

پی ایس ایل:میچ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں کو زبردست خراج تحسین
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔تقریب میں چیف آف ایئر سٹاف ظہیر بابر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت، دشمن کے چھ طیارے مار گرانے کی کارکردگی اور قومی دفاع میں ان کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

سٹیڈیم پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، قومی ترانے کے احترام میں سب کھڑے ہو گئے اور ہر جانب قومی پرچموں کی بہار دکھائی دی۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی نے سماں باندھ دیا۔ یہ تقریب قومی یکجہتی، جذبہ حب الوطنی اور مسلح افواج کے ساتھ عوامی حمایت کا شاندار مظہر بنی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات