Live Updates

مائیکرو فنانس بینکس کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں سال 2024 کی آخری سہ ماہی کے دوران 222.98 فیصد اضافہ

پیر 19 مئی 2025 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) مائیکرو فنانس بینکس (ایم ایف بیز) کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں سال 2024 کی آخری سہ ماہی کے دوران 222.98 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ واجب الادا رقوم کی شرح میں ڈیپازٹس کے مقابلہ میں 8.2 فیصد کمی اور قرضوں کی فراہمی میں 8.9 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی فنانشل سٹیبلٹی ریویو رپورٹ کے مطابق گذشتہ 5 سالوں کے دوران ایم ایف بیز کے اثاثہ جات مجموعی واجب الادا رقوم کے مقابلہ میں اوسطاً 79.2 فیصد جبکہ قرضوں کی فراہمی اثاثوں کے مقابلہ میں 11.1 فیصد رہی ہےتاہم گذشتہ سال 2024 کی آخری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر کے دوران اثاثوں کے مقابلہ میں واجب الادارقوم کی شرح 8.2 فیصد کمی سے 71 فیصد تک ہوگئی جبکہ دوسری جانب اثاثہ جات کے مقابلہ میں قرضوں کی فراہمی 8.9 فیصد کی بڑھوتری سے 11.1 فیصد کے مقابلہ میں 20 فیصد تک بڑھ گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران مائیکرو فنانس بینکاری کے شعبہ کی جانب سے 48.3 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے جبکہ سال 2024 کی آخری سہ ماہی میں ایم ایف بیز کی جانب سے قرضوں کی فراہمی 223 فیصدکے نمایاں اضافہ سے 156 ارب روپے تک بڑھ گئی ۔ \395
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات