Live Updates

قالین اور پارچہ جات کی برآمدات میں مارچ کے دوران 11.76 فیصد اضافہ ہوا،پی بی ایس

منگل 20 مئی 2025 12:37

قالین اور پارچہ جات کی برآمدات میں مارچ کے دوران 11.76 فیصد اضافہ ہوا،پی ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)قالین اور پارچہ جات کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 1.14 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2024 میں قالین اور پارچہ جات کی برآمدی مالیت 1.02 ارب روپے رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2024 کیمقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران قالین اور پارچہ جات کی قومی برآمدات میں 0.12 ارب روپے یعنی 11.76 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات