Live Updates

ان ڈرائیو نے’’ اپنا کرایہ خود مقرر کریں، اورڈرائیورمنتخب کریں‘‘ماڈل متعارف کرادیا

پیر 19 مئی 2025 23:00

ان ڈرائیو نے’’ اپنا کرایہ خود مقرر کریں، اورڈرائیورمنتخب کریں‘‘ماڈل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) ان ڈرائیو نے 'اپنا کرایہ خود مقرر کریں اور ڈرائیور منتخب کریں' ماڈل کے ذریعے مسافروں کو اپنی سواری کے مکمل اختیار کا موقع فراہم کیا ہے۔دیگر روایتی رائیڈ ہیلنگ ایپس کے برعکس، جہاں کرایہ خودکار الگورتھمز کے ذریعے مقرر ہوتا ہے، ان ڈرائیو ایک انسان دوست اورلچکدار طریقہ پیش کرتا ہے۔

اس ماڈل میں مسافر اپنی سہولت کے مطابق کرایہ تجویز کر سکتے ہیں اور ڈرائیور کا انتخاب ریٹنگ، گاڑی کی قسم، متوقع آمد کا وقت اور فاصلہ جیسے عوامل کی بنیاد پر کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں ان ڈرائیوکے کنٹری لیڈ محمد اویس نے کہا کہ ''پاکستان میں 2021 میں آغاز کے بعد سے ان ڈرائیواب 20 شہروں میں مقامی رائیڈز کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے ملک میں سب سے پہلے‘اپنا کرایہ خود مقرر کریں اور ڈرائیور منتخب کریں’کا ماڈل متعارف کرایا، جس کا عوامی ردعمل شاندار رہا۔

معروف مارکیٹ انٹیلی جنس ادارے سینسر ٹاورکے مطابق ان ڈرائیومسلسل تیسرے سال دنیا بھر میں دوسری سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی رائیڈ ہیلنگ ایپ قرار پائی ہے، اور ٹریول ایپس کی عالمی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ صرف دسمبر 2024 میں، یہ ایپ 61 لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی گئی، جو کہ مختلف مارکیٹس میں اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات