اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا آر ایس سی تھاکوٹ کا دورہ، ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 19 مئی 2025 13:11

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم نے آر ایچ سی ہسپتال تھاکوٹ کا دورہ کیا اور ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔