لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کے گھر پہنچنے پر بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی

پیر 19 مئی 2025 13:12

لاہور ہائیکورٹ  نے مغوی کے گھر پہنچنے پر بازیابی  سے متعلق درخواست نمٹادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کے گھر پہنچنے کے باعث بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے خاتون غزالہ یونس کی درخواست پر سوموار کو سماعت کی ۔خاتون نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ، ایس پی لیگل غلام حسین چوہان پنجاب حکومت کے لا افسر کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خاتون کا بیٹا دو روز قبل گھر پہنچ چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشنکا موقف سن کر درخواست نمٹادی۔ اس کیس میں درخواست گزار کا بیٹا ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہونے کے بعد پھر لاپتہ ہوگیاتھا۔