فورٹے کالج آف ایکسیلنس اورسرگودھا بارایسوسی ایشن کے درمیان اہم مفاہمتی یادداشت پردستخط

پیر 19 مئی 2025 14:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) فورٹے کالج آف ایکسیلنس سرگودہا کیمپس اور سرگودھا بار ایسوسی ایشن کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت فورٹے کالج، وکلا برادری کے بچوں کو اپنی تعلیمی پروگرامز میں خصوصی فیس رعایت فراہم کرے گا۔ یہ تقریب فورٹے کالج آف ایکسیلنس کے چیئرمین پروفیسر حامد یونس خان کے وژن کے تحت سرگودہا کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں کالج کے ڈائریکٹرز، پرنسپل/منیجنگ ڈائیریکٹر پروفیسر محمد رضوان، فیکلٹی ممبران، بار ایسوسی ایشن کے صدر عاصم اعوان ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران، اور معزز وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

معاہدے پر کالج کے چیئرمین پروفیسر حامد یونس خان کی نمائندگی کرتے ہوئے پرنسپل/منیجنگ ڈائیریکٹر پروفیسر محمد رضوان اور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر عاصم اعوان نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

تفریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل نے کہا کہ یہ معاہدہ فورٹے کالج کی سماجی ذمہ داریوں کا مظہر ہے، جو معاشرے کے ہر طبقے کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلا برادری کا تعلیم میں کردار قابل قدر ہے، اور ان کے بچوں کو بہترین تعلیمی سہولت فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ صدر بار نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورٹے کالج کا یہ قدم نہ صرف تعلیمی میدان میں ایک مثبت پیش رفت ہے بلکہ اس سے وکلا برادری کو حوصلہ افزائی ملے گی کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر تعلیمی اداروں میں داخل کروائیں۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فورٹے کالج آف ایکسیلنس سرگودہا کیمپس، جدید تعلیمی سہولیات، تجربہ کار اساتذہ اور معیاری تدریسی ماحول کے حوالے سے شہر کے ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :