حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور سکولوں میں تزئین و آرائش پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے،سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ

پیر 19 مئی 2025 15:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن سیالکوٹ مجاہد حسین علوی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈسکہ کا دورہ کیا ،اساتذہ و طلبا کی حاضری چیک کی،تعلیمی کارکردگی،سکول میں صفائی ستھرائی،انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبا کا ہوم ورک چیک کیا،ٹیچرز ڈائری اور ہوم ورک رجسٹر چیک کئے۔

(جاری ہے)

سی ای او نے سکول انتظامیہ کو محکمہ تعلیم کے دئے گئے تمام ٹاسک جلد مکمل کرنے،ہوم ورک روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے،اساتذہ اور طلبا کی 100فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، اساتذہ اور طالب علموں کے مسائل ترجیحی بنیاد و ں پر حل کئے جارہے ہیں، سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بلند ہوچکا ،مزید بہتری کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں کو مثالی بنائیں گے،ماضی کی نسبت اب سکولوں میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :