ساہیوال ،حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے لئے کیمپ قائم کردیے

پیر 19 مئی 2025 15:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ساہیوال نے شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے لئے کیمپ قائم کرد یئے، یہ کیمپ ساہیوال اور چیچہ وطنی میں قائم کئے گئے ہیں۔ کیمپ میں شہریوں کو پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ بارے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود کی ہدایت پر شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے تحصیل ساہیوال اور چیچہ وطنی میں کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ ان کیمپ پر ریسکیو1122کا عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح شہریوں کو پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ بارے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔\378