گورنر ہائوس پشاور میں اوپن پبلک ڈے کا انعقاد،فیصل کریم کنڈی نے لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات دیے

پیر 19 مئی 2025 16:24

گورنر ہائوس پشاور میں اوپن پبلک ڈے کا انعقاد،فیصل کریم کنڈی نے لوگوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) گورنر ہائوس پشاور میں پیر کے روز اوپن پبلک ڈے کا انعقاد کیا گیا۔گورنر ہائوس سے جاری تفصیلات کے مطابق اوپن پبلک ڈے کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد کی آمد ہوئی اس موقعے پر گورنر فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پشاور، ڈی آئی خان سمیت صوبے بھر سے آنے والے افراد نے گورنر کو مختلف محکموں کے حوالے سے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر نے عوام کے زبانی و تحریری مسائل و شکایات کے حل کےلئے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام دیگر سرکاری مصروفیات ترک کر کے آج صرف عوام کے درمیان موجود ہوں،عوامی مسائل و شکایات سے آگاہی اور ان کے حل کےلئے اوپن پبلک ڈے رکھا گیا ہے۔\932

متعلقہ عنوان :