سیالکوٹ، کاشتکاروں کو لوبیا کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

پیر 19 مئی 2025 16:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو لوبیا کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ زراعت آفیسر مرکز کینٹ عمار عبداللہ نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ کاشتکار فوری طور پر لوبیے کی کاشت شروع کر دیں کیونکہ مئی کے آخر اور جون کے آغاز میں لوبیے کی کاشت انتہائی مفید اور خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوبیا کو عام طور پر چارے کے لئے کاشت کیا جاتا ہے کیونکہ اس کا چارہ انتہائی لذیذ ہونے کے ساتھ ساتھ ذود ہضم بھی ہوتا ہے جو گائیوں او ر بھینسوں میں خاص طور پر بے حد مفید اور دودھ کی پیداوار بڑھانے میں بھی معاونت کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار لوبیے کی کاشت کے لئے ذرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں تاکہ بہتر پیداوارحاصل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :