مانسہرہ،ہزارہ یونیورسٹی میں بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ اور بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگراموں کی منظوری ہو گئی

پیر 19 مئی 2025 17:43

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تحت قائم نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی کے بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ اور بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگراموں کو منظوری دے دی ہے۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تحت قائم نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ڈیپارٹمنٹ کے معیاراورفراہم کی جانے والی جدید ترین سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ اور بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس پروگراموں کی منظوری کے حوالے سے باقاعدہ مراسلے جاری کردیئے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی کے لئے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق علی اور ان کی ٹیم کی انتھک کاوشیں قابل تحسین ہیں جنہوں نے اعلیٰ معیار اور سہولیات کو برقرار رکھتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی متعلقہ باڈی سے مذکورہ بی ایس پروگراموں کی منظوری حاصل کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ان جدید ترین پروگراموں کی منظوری سے نا صرف ڈیپارٹمنٹ کی نصابی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی بلکہ سافٹ ویئر انجینئرنگ اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے طلباء و طالبات کو مستقبل میں مزید تعلیمی اور پیشہ ورانہ فوائد حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :