نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع

پیر 19 مئی 2025 17:48

نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں بھی 4 جون تک توسیع کر دی گئی۔