برطانیہ میں ایرانی باشندوں کی گرفتاری، ایران نے برطانوی ناظم الامور کو طلب کرلیا

پیر 19 مئی 2025 22:24

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)ایرانی وزارت خارجہ میں برطانیہ میں ایرانی شہریوں کی گرفتاری پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ میں مغربی یورپ کے امور کے سربراہ شہرام قاضی زادہ نے ایک بیان میں بتایا کہ ایران نے برطانیہ میں ایرانی شہریوں کی گرفتاری پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

(جاری ہے)

شہرام قاضی زادہ نے کہا کہ بغیر ٹھوس ثبوت ایرانی شہریوں کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سفارتخانے کو مطلع نہ کرنا، قونصلر رسائی روکنا عالمی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔شہرام قاضی زادہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلیے ایران پر دباو? ڈالنے کے منفی نتائج کی ذمہ دار برطانیہ ہوگا۔3 ایرانی باشندوں کو جاسوسی کے الزام میں 3 مئی کو لندن سے گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ہونے والے ایرانی باشندوں پر یہ الزام تھا کہ انہوں نے اگست 2024 تا فروری 2025 مبینہ طور پر جاسوسی کی۔