دکی میں 94بند سکولز کھل گئے، اساتذہ کی غیرحاضری برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر

پیر 19 مئی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) دکی میں اساتذہ کی تعیناتیوں کی بدولت94بند سکولز کھل گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹرنصرالدین توخئی محکمہ ایجوکیشن کے مطابق ایس بی کےاور کنٹریکٹ اساتذہ کی بھرتیوں اور ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ کے خصوصی اقدامات سے ضلع بھر 94میل فیمیل بندسکولز کھل گئے۔ انہوں نے نے کہاکہ اساتذہ اپنی حاضری کویقینی بنائیں ،بند سکولز کھلنے سے علاقے سے تعلیمی پسماندگی کاخاتمہ اور تعلیمی انقلاب کانیادور شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکولوں کو کتب کلسٹرسامان فراہم کردی گئی ہے، اساتذہ فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں، غفلت لاپرواہی اور غیرحاضری برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ خصوصی ہدایت کی روشنی میں تمام سکولوں کاوقتافوقتا دورے کئے جائیں گے۔ سکولوں کی مکمل فعالیت اور تعلیمی انقلاب برپاکرنےکےلئے ہرممکن اقدامات کئےجارہےہیں اب والدین کو بھی چاہےکہ اپنے بچوں کوسکولوں میں داخل کرائیں اورتعلیم کےزیور سے روشناس کرائیں کیونکہ تعلیم ہی کےزریعے ہم ہرقسم چیلنجزکاسامنا اور کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :