اضاخیل ،بالا میں صبح کا ناشتہ بچوں کیلئے لقمہ اجل بن گیا

زہریلی خوراک کھانے سے دو بہنوں سمیت کم سن بھائی جاں بحق ،والدہ بے ہوش

پیر 19 مئی 2025 20:20

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء) نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل بالا میں صبح کا ناشتہ بچوں کے لیے لقمہ اجل بن گیا ،زہریلی خوراک کھانے سے دو بہنوں سمیت کم سن بھائی جاں بحق جبکہ والدہ بے ہوش ،والدہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،بچوں کی عمریں بالترتیب اٹھ ،چھ اور چار سال ہیں واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ اضاخیل بالا محلہ داوزئی میں بخت شیر نامی شہری کی اہلیہ مسما م اپنے بچوں اٹھ سالہ مسما مریم ،چھ سالہ مسما حریم اور چار سالہ بیٹے یومان سمیت صبح کا ناشتہ کیا اور ناشتہ کرنے کے کچھ ہی دیر بعد ماں بچوں پر پراسرار طور پر غشی طاری ہوگئی جس سے تینوں متذکرہ بالا بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ والدہ بے ہوش ہوگئی بچوں کو پوسٹمارٹم جبکہ والدہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ منتقل کر دیا گیا واضح رہے کہ بچوں کی والدہ مسما م کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جارہی ہے جو کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہے تینوں معصوم بچوں کی میتیں علاقے میں پہنچے پر علاقے میں کہرم مچ گیا اور ہر انکھ اشکبار تھی ،تینوں بچوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :