Live Updates

سٹیٹ بینک کی ریگولیٹری سینڈ باکس کیلئے ہدایات جاری

منگل 20 مئی 2025 23:23

سٹیٹ بینک کی ریگولیٹری سینڈ باکس کیلئے ہدایات جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے وژن 2028 کے مطابق عوام سے مشاورت کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکس (آر ایس بی)کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ ہدایات پیمنٹ سسٹمز اینڈ الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفرز (پی ایس اینڈ ای ایف ٹی)ایکٹ، 2007 کی دفعہ 3 کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ ان کا مقصد بشمول اسٹارٹ اپس کے، نئے اور پہلے سے قائم اداروں کو ایک باضابطہ ریگولیٹری ماحول میں اپنے مالی سلوشنز آزمانے کا موقع دینا ہے۔

ریگولیٹری سینڈ باکس جدت طراز موضوعات پر ایک شریکِ کار کی طرح کام کرے گا۔اسٹیٹ بینک اپنے اولین شریک کار میں شرکت کے خواہشمندوں سے جلد ہی درخواستیں طلب کرے گا۔ مارکیٹ سے متعلق سرگرمیوں کی تکمیل کے بعد، جو اِس وقت جاری ہیں، ماہ جون کے اختتام تک پہلے شریک کار کے موضوع کا اعلان کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شرکا ریگولیٹری سینڈ باکس سے جدت طراز آئیڈیاز اور ٹیکنالوجیز سے متعلق اپنی پراڈکٹس اور منسلکہ آپریشنل ماڈلز کو آزما سکیں گے۔

سینڈ باکس اسٹیٹ بینک کو اس طرح مدد دے گا کہ وہ ارتقا پذیر جدید ٹیکنالوجیز سے مطابقت رکھتے ہوئے ریگولیٹری ماحول کو مزید موثر بنا سکے اور اسے اپ گریڈ کر سکے۔اسٹیٹ بینک دلچسپی رکھنے والے فریقوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور انہیں ترغیب دیتا ہے کہ وہ اپنے جدت طراز آئیڈیاز اور پراڈکٹس کی آزمائش کے لیے آر ایس بی پلیٹ فارم استعمال کریں اور پاکستان کے فِن ٹیک لینڈ اسکیپ اور ڈجیٹل مالی ایکوسسٹم کے ارتقا میں اپنا کردار ادا کریں۔ آر ایس بی پر کسی بھی سوال/ رائے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ٹیم سے اس پتے پر رابطہ کیا جاسکتاہے۔پاکستان سے 13 آٹو موٹیو ایکسپورٹرز آٹو مکینیکا استنبول 2025 میں ملک کی نمائندگی کریں گے
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات