Live Updates

کے الیکٹرک کی یٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیا جائے، مفتی عدنان

منگل 20 مئی 2025 23:23

کے الیکٹرک کی یٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیا جائے، مفتی عدنان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پاکستان امن کونسل کے جنرل سکریٹری مفتی محمد عدنان مدنی نے کہا ہے کہ حکمران کے الیکٹرک کی یٹ دھرمی کا فوری نوٹس لیں شہر کراچی ملکی معیشت کا حب اور اہم ستون ہے لیکن کے الیکٹرک ملکی معیشت کے حب اور سب سے بڑے صنعتی شہر کے خلاف سازش کررہا ہے اور شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ کے ذریعے معاشی و صنعتی ترقی کا پہیہ جام کرنے کی کوشش کررہا ہے اسی طرح شہریوں کی زندگی جہنم بنا کر انہیں سڑکوں پر نکلنے کے لیے بھی اکسا رہا ہے جس سے افراتفری پھیلنے کا شدید خطرہ ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی موجودہ معاشی صورت بہت خراب ہے دوسری طرف دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے معمولی سی غلطی، غفلت و لاپروائی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک قرضوں کی بیساکھی پر نہیں چل سکتا آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی اداروں سے نجات کے لیے ملکی معاشی و صنعتی ترقی لازمی ہے جس کے لیے جامع و مثر حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات