Live Updates

نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد ، دانتوں کا معائنہ کروایا

مختلف شعبوں کا دورہ ،طبی و فیکلٹی سٹاف سے ملاقات ،مریم نواز بھی ہمراہ تھیں

منگل 20 مئی 2025 23:19

نوازشریف کی شریف میڈیکل سٹی آمد ، دانتوں کا معائنہ کروایا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ شریف میڈیکل سٹی پہنچے جہاں انہوں نے اپنا معمول کے مطابق دانتوں کا معائنہ کروایا ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا دورہ کیا، انہوں نے شریف میڈیکل سٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طبی و فیکلٹی اسٹاف سے ملاقات کے ساتھ شریف میڈیکل سٹی کے انتظامات دیکھے ۔نواز شریف دورے کے بعد جاتی امراء اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات