_چمن لیویز فورس کی منشیات کیخلاف کامیاب کاروائی

ایک ٹوڈی کار کو قبضے میں لیکر سو کلو گرام افیون برآمد کرلی۔جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

پیر 19 مئی 2025 22:45

۳چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2025ء)چمن لیویز فورس کی منشیات کیخلاف کامیاب کاروائی کے دوران بڑے پیمانے پر منشیات برآمد چمن روغانی کے علاقے میں لیویز فورس نے حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مشکوک کار کو قبضہ میں لیکر 100 کلو گرام افیون برآمد کرلیا اے سی چمن نے تحصیل کچہری آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ چمن میں منشیات کے خلاف کریک ڈان شروع کیا گیا ہے کہ آج بروز سوموار خفیہ اطلاع پر لیویز فورس نائب رسالدار محمد صادق اور دفعدار تاج محمد نے لیویز فورس کے ہمراہ روغانی کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹوڈی کار کو قبضے میں لیکر سو کلو گرام افیون برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ عالمی منڈی میں افیون کی قیمت تقریبا تین کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے اے سی چمن نے بہترین کارکردگی پر نائب رسالدار محمد صادق کو تعریفی سند دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :