Live Updates

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 23 مئی تک طلب

منگل 20 مئی 2025 14:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’پندھرویں کاشی۔سینٹرل اینڈ سائوتھ ایشیاء کموڈیٹی فئیر‘‘ میں شرکت کے لئے 23 مئی تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش چین میں 15 اگست سے 19 اگست تک جاری رہے گی جس میں ٹیکسٹائل ،لیدر ،فشریز اور زرعی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات