Live Updates

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی

بدھ 21 مئی 2025 11:58

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.75 روپے پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی یہ مضبوطی اور کرنسی کی قیمت میں کمی ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات