
رقمی، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل اسلامک ریٹیل بینک بن گیا
رقمی نے اسٹیٹ بینک سے پائلٹ آپریشنز کے آغاز کے لیے محدود لائسنس حاصل کر لیا
بدھ 21 مئی 2025 15:02

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈیجیٹل بینکوں کا لائسنسنگ اور ریگولیٹری فریم ورک جدیدیت کو فروغ دینے، صارفین کے لیے مالی رسائی کو بہتر بنانے، اور محفوظ و ذمہ دارانہ ڈیجیٹل بینکاری طریقوں کو اپنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
یہ فریم ورک مرحلہ وار لائسنسنگ کا طریقہ کار فراہم کرتا ہے، جس کے بعد مکمل کمرشل آپریشنز شروع کیے جائیں گے۔
پائلٹ لائسنس کے حصول سے قبل، رقمی نے اسٹیٹ بینک کو اپنی آپریشنل تیاری، مضبوط ٹیکنالوجی اور انفارمیشن سیکیورٹی ڈھانچے، مؤثر رسک مینجمنٹ سسٹمز، اور شرعی اصول و ضوابط کی مکمل پاسداری کا ثبوت فراہم کیا۔ محدود پائلٹ لائسنس کا اجرا ایک اہم مرحلے کا آغاز ہے، جس کاہدف یہ ہے کہ رقمی کے مکمل نظام کی ایک محفوظ اور باضابطہ ماحول میں توثیق کی جائے ۔
رقمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبداللہ المطیری نے کہا کہ "عالمی فِن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور صارفین کی ڈیجیٹل مالی خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب اس کی بنیاد ہے۔ رقمی، پاکستان میں بینکاری کو اسلامی اصولوں کے مطابق جدید ڈیجیٹل اختراعات کے ذریعے تبدیل کرنے کے عزم کے ساتھ، اسی ویژن کو لے کر آگے بڑھ رہا ہے۔ میں بورڈ کی جانب سے اعلیٰ معیار کے مطابق مالی دیانت اور بہترین سروس کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں اور اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمارے ویژن، اصولوں کی مطابقت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ میں رقمی کی ٹیم اور اس کامیابی میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"
رقمی بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمیر اعجاز نے کہا کہ"آج کا دن صرف ایک ریگولیٹری سنگ میل نہیں بلکہ پاکستان کے مالیاتی سفر میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ اسٹیٹ بینک کی محدود بینکاری کی منظوری کے ساتھ، رقمی اپنے سفر میں ایک اہم قدم آگے بڑھا رہا ہے تاکہ پاکستان کا پہلا مکمل شریعت کے مطابق ڈیجیٹل ریٹیل بینک بن سکے۔رقمی نے اپنی گرین فیلڈ حیثیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسا مضبوط ڈھانچہ تیار کیا ہے جو پاکستان میں مالیاتی خدمات کے تجربے کو نئے سرے سے تشکیل دیتا ہے جہاں ہر لین دین میں آسانی، شفافیت، اور اعتماد کو اولین حیثیت دی جاتی ہے۔ہم صرف مستقبل کی تیاری نہیں کر رہے، بلکہ شریعت کے اصولوں کی رہنمائی اور جدیدیت کے جذبے سے اسے تشکیل دے رہے ہیں ۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم صارفین کے لیے سادہ، جامع، اور اخلاقی مالی حل فراہم کریں، جو رکاوٹوں کو ختم کریں اور ان کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیے گئے ہوں۔ رقمی صرف ایک بینک نہیں، بلکہ ہر پاکستانی کے لیے مالی خودداری اور ڈیجیٹل بااختیاری کی تحریک ہے۔"
رقمی بینک کے شریعت بورڈ کے چیئرمین، ڈاکٹر مفتی محمد عمران اشرف عثمانی نے کہا کہ "ڈیجیٹل اسلامی ریٹیل بینک کے طور پر، رقمی اسلام کے اصولوں اور اقدار کی روشنی میں چل رہا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس کی تمام پیشکش سود سے پاک، منصفانہ، اخلاقی، اور اثاثہ جات پر مبنی ہوں، جو مکمل طور پر شریعت کے مطابق ہوں۔ شریعہ بورڈ ابتدا سے ہی رقمی کے ساتھ پوری طرح مصروف عمل ہے تاکہ تمام بینکنگ مصنوعات اور خدمات اسلامی فقہ سے ہم آہنگ ہوں۔ رقمی بینک کا وجود پاکستان کے بینکاری منظرنامے میں صارفین کو مکمل طور پر سود سے پاک ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں شرکت کا موقع فراہم کرے گا۔" مستقبل میں رقمی اوپن اے پی آئی ، بینکاری بطور سروس (Baas) اور خو دکار ذہانت سے لیس قابل توسیع اور باہمی مربوط ٹیکنالوجی جیسے پلیٹ فارمز میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گا۔ یہ پلیٹ فارم فِن ٹیک کمپنیوں، ٹیلی کام آپریٹرز اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ با آسانی انضمام کے قابل ہو گا تاکہ شریعت کے مطابق بروقت اور شخصی مالی خدمات فراہم کی جا سکیں۔اگلے پانچ سالوں میں ہمارا ہدف یہ ہے کہ شمولیت، جدیدیت، شریعت کی مکمل پاسداری، اور سہولت کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کی بینکاری صنعت کی کایا پلٹ دیں۔
رقمی کو پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ جو کہ پاکستان اور کویت کی حکومتوں کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے اور انرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے ایس سی جو کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کا ذیلی ادارہ ہے کی حمایت حاصل ہے۔ یہ اسٹریٹجک شیئر ہولڈنگ رقمی کی مضبوط ادارہ جاتی بنیاد کی عکاس ہے اور اس کے ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت اور بنکاری خدمات سے محروم اور کم مراعات یافتہ طبقات کی مدد کے عزم کو ظاہر کرتی ہے، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔,

مزید تجارتی خبریں
-
ایس ای سی پی کا یونائیٹڈ انشورنس کو گارنٹی دینے کا کام بند کرنے کا حکم
-
رقمی، پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل اسلامک ریٹیل بینک بن گیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ
-
اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحی پر کیش لیس مہم کا آغاز کر دیا
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی اضافہ
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی میں اپریل کے دوران سالانہ بنیاد پر13.2فیصداضافہ ہوا، سٹیٹ بینک
-
زیرگردش کرنسی میں ہفتہ واربنیاد پراضافہ، زروسیع اوربینکوں کے کھاتوں میں کمی ہوئی، سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 324 پوائنٹ کی کمی
-
قالین اور پارچہ جات کی برآمدات میں مارچ کے دوران 11.76 فیصد اضافہ ہوا،پی بی ایس
-
ان ڈرائیو نے’’ اپنا کرایہ خود مقرر کریں، اورڈرائیورمنتخب کریں‘‘ماڈل متعارف کرادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.