سردارنازک محمود نے اینٹی کار لفٹنگ سیل ایبٹ آباد کا چارج سنبھال لیا

منگل 20 مئی 2025 14:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سردار نازک محمود نے اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل) ایبٹ آباد کا چارج سنبھال لیا۔سردار نازک محمود ایک تجربہ کار اور فرض شناس آفیسر ہیں جنہیں جرائم کے سدباب اور عوامی تحفظ کے حوالہ سے خصوصی مہارت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی چوری کی وارداتوں کی روک تھام ان کی اولین ترجیح ہو گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے، شہر میں بہت سی گاڑیاں بغیر رجسٹریشن کے چل رہی ہیں، ہم مالکان کو ہدایت کرتے ہیں کہ اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن خریداری کے فوراً بعد کروائیں۔

انہوں نے کہا چوری شدہ گاڑیوں کی تلاش پر بھی کام ہو گا، اس گھنائونے فعل میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، خریداری سے قبل ٹمپرنگ شدہ گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے اینٹی کار لفٹنگ سیل سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔