امریکہ اور متحدہ عرب امارات میجر ڈیفنس پارٹنربننے پر متفق ہو گئے

منگل 20 مئی 2025 15:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)واشنگٹن اور ابو ظہبی نے اعلان کیا ہے کہ دونوں مملکتوں نے اس امر پر اتفاق کیا ہے دونوں اب میجر ڈیفنس پارٹنر ہوں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کو میجر ڈیفنس پارٹنر کا درجہ دینے کے لیے سابق صدر جوبائیڈن کے دور میں پچھلے سال نامزد کیا گیا تھا۔ اب دونوں ملکوں نے اس سلسلے میں باضابطہ اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں خواہش کے اظہار کے لیے ایک خط پر امارات کے وزیر مملکت برائے دفاعی امور محمد مبارک المزروئی اور پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ نے پچھلے ہفتے دستخط کیے تھے۔اس سلسلے میں جاری کیے گیئے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹنر کے طور پر نامزد کرنا باہمی اعتماد، مشترکہ مقاصد اور علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے