انجن سے پرندہ ٹکرانے کے باعث ترک مسافر طیارے کی ڈھاکہ میں ہنگامی لینڈنگ

منگل 20 مئی 2025 15:45

ڈھاکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ترک مسافر طیارے سے ٹیک آف کے چند منٹ بعد پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارے کو بحفاظت ایئرپورٹ پر اتا ر لیا گیا اور تما م مسافر محفوظ رہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق پرواز TK-713 290 مسافروں کو لے کر منگل کی صبح 7 بجے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ترکی کے لئے روانہ ہوئی ۔

(جاری ہے)

روانگی کے چند منٹ بعد ہی اس کےایک انجن سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ انجن میں آگ دیکھ کر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا اور طیارے میں موجود اضافی ایندھن گرا دیا۔جس کے بعد طیارے کو 8:15 پر واپس اسی ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا اور اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایئرپورٹ حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام مسافر، عملہ اور ہوائی جہاز محفوظ ہیں جبکہ طیارے کو مرمت کی ضرورت ہے جس میں کچھ وقت لگے گا ۔

متعلقہ عنوان :