سیالکوٹ، 2 نوجوان نہر اپر چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

منگل 20 مئی 2025 16:37

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سیالکوٹ میں 2نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نہر اپر چناب نزد سبز پیر دربار میں اس وقت پیش آیا جب دو نوجوان نہر میں نہاتے ہو ئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور نہر میں ڈوبنے والے دونوں نوجوانوں کی لاش کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ڈوبنے والے نوجوانوں کی شناخت 18سالہ اذان حیدر اور 30سالہ شہباز کے نام سے ہوئی ہے جو گائوں چک ہارو چکی کے رہائشی تھے۔

متعلقہ عنوان :