ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر کی زیر صدارت ڈونگ نالہ روڈ بارے اجلاس

منگل 20 مئی 2025 16:37

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوہستان اپر کی زیر صدارت ڈونگ نالہ روڈ کے بارے میں جلاس منعقد ہوا، جس میں واپڈا ایمپلائر، کنسلٹنٹ نسپاک اور مقامی کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے ڈونگ نالہ روڈ کے متعلق مسائل کا بغور جائزہ لیا اور موقع پر موجود تمام سٹیک ہولڈرز کے مؤقف کو سنا۔

انہوں نے اس موقع پر ہدایت جاری کی کہ ڈونگ نالہ روڈ پر فوری طور پر سروے کرایا جائے تاکہ زمینی حقائق کی روشنی میں عوامی مسائل کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔ اجلاس کا مقصد متعلقہ اداروں اور مقامی آبادی کے مابین روابط کو مضبوط بنانا اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو شفاف اور مؤثر انداز میں آگے بڑھانا تھا۔

متعلقہ عنوان :